ایل پی جی کی قیمت میں10روپے فی کلو اضافہ

منگل 12 دسمبر 2017 20:57

ایل پی جی کی قیمت میں10روپے فی کلو اضافہ
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں10روپے فی کلو مزیداضافہ ہوگیا ہے جبکہ گھریلو سیلنڈر 120 روپے اورکمرشل سیلنڈر 400 روپے مہنگا ہو گیا، ا سکردو میں قیمت 200 روپے فی کلو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

نرخوں میں اضافے کے بعد کراچی میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 120 روپے فی کلو جبکہ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، نوشہرہ، ناروال، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ، پشاور میں 130روپے اور یزمان، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسماعیل خان، جہلم، ایبٹ آباد میں 140روپے کا اضافہ ہوگیا۔

اسی طرح رحیم یار خان، صادق آباد، حیدر آباد، ، اٹک ،گجرات، میرپور آزاد کشمیر، مری، نتھیا گلی، راجن پور میں 150 روپے اور راولپنڈی ، اسلام آباد، مظفر آباد، باغ، فاٹا، کوٹلی، ٓآزادکشمیر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، میر پور خاص، عمر کوٹ، نواب شاہ، مٹیاری، ٹھٹھہ، دادو، جام شورو، شکار پور میں155روپے، بالاکوٹ، گلگت اور بلتستان میں190روپے ،ہنزہ ،ا سکردو، گھار میں200 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :