دیگر مذہبی جماعتوں کے بعد جماعت اسلامی نے بھی اسلام آباد میں دھرنا دینے کی دھمکی دے دی

muhammad ali محمد علی منگل 12 دسمبر 2017 20:04

دیگر مذہبی جماعتوں کے بعد جماعت اسلامی نے بھی اسلام آباد میں دھرنا ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 دسمبر2017ء) دیگر مذہبی جماعتوں کے بعد جماعت اسلامی نے بھی اسلام آباد میں دھرنا دینے کی دھمکی دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے فاٹا ریفارمز نہ کیے جانے پر وفاقی حکومت پر شدید تنقید کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فاٹا ریفارمز کو ہر صورت اور جلد از جلد یقینی بنایا جائے۔ سراج الحق نے دھمکی دی ہے کہ اگر فاٹا ریفارمز نہ کیے گئے تو وہ بھی دھرنا دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔ سراج الحق نے دیگر مذہبی جماعتوں کے بعد خود بھی اسلام آباد میں دھرنا دینے کی دھمکی دی ہے۔