وزیرقانون پنجاب نے شاہ خاور کی بطور سپیشل پراسیکیوٹر نیب تعیناتی مسترد کردی

شاہ خاور میڈیا پر آکر (ن) لیگ اور اس کی قیادت کے خلاف عنادسے بھرے بیان دیتے رہے ، حدیبیہ پیپرز ملز کیس پر سپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی غیر جانبداری کا تقاضا کرتی ہے ، رانا ثناء اللہ

منگل 12 دسمبر 2017 20:39

وزیرقانون پنجاب   نے شاہ خاور کی بطور سپیشل پراسیکیوٹر نیب تعیناتی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے اسپیشل پراسیکیوٹر نیب جسٹس (ر) شاہ خاور کی تعیناتی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شاہ خاور میڈیا پر آکر (ن) لیگ اور (ن) لیگ کی قیادت کے خلاف عنادسے بھرے بیان دیتے رہے ، حدیبیہ پیپرز ملز کیس پر سپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی غیر جانبداری کا تقاضا کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے اسپیشل پراسیکیوٹر نیب جسٹس (ر) شاہ خاور کی تعیناتی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حدیبیہ پیپرزملز کیس میں شاہ خاور کی تعیناتی میں قانونی واخلاقی تقاضے مدنطر نہیں رکھے گئے۔ چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال شاہ خاور کی تعیناتی پر نظرثانی کریں ، شاہ خاور پیپلزپارٹی کے درینہ کارکن اور یوسف رضاگیلانی کے دور میں ڈپٹی اٹارنی جنرل تھے ۔انہوں نے کہا کہ شاہ خاور میڈیا پر آکر (ن) لیگ اور(ن) لیگ کی قیادت پر عناد سے بھرے بیان دیتے ہیں ، حدیبیہ پیپرز ملز کیس پر سپیشل پراسکیوٹر کی تعیناتی غیر جانبداری کا تقاضا کرتی ہے ۔