ہماری سیاست کا مقصد بھی عوام کی خدمت کرنا ہے جو عملی طور پر کررہے ہیں ‘حمزہ شہباز

ملک کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے توانائی کے منصوبوں پر دن رات کام جاری ہے ‘لیگی کارکنان سے گفتگو

منگل 12 دسمبر 2017 20:37

ہماری سیاست کا مقصد بھی عوام کی خدمت کرنا ہے جو عملی طور پر کررہے ہیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عملی طور پر عوام کی خدمت کررہے ہیں اور ہماری سیاست کا مقصد بھی عوام کی خدمت کرنا ہی ہے ۔ ان خیالات کااظہارا نہوںنے لیگی کارکنان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) 2013ء میں عوام سے کئے گئے وعدے پور کررہی ہیں اور عوام کی خدمت کیلئے عملی طوپر کام کررہی ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ ملک کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے توانائی کے منصوبوں پر دن رات کام کررہے ہیں اور انشاء اللہ جلد ملک سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ 2018ء کے انتخابات میں عوامی فصلی بیٹروں کو بھگا دیں گے اور انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) ایک مرتبہ پھر عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئے گی۔