پاکستان مشکل مراحل سے گزر رہا ہے اسے مذہبی انتہا پسندی کا شکار نہ بنائیں کیونکہ آگ پر پانی پھینکنے والا کوئی نہیںہو گا ‘ عابد شیرعلی

کوئی حکومت قتل و غارت کے احکامات نہیں دے سکتی ،سانحہ ماڈل ٹائون پرہر قسم کی تحقیقات کیلئے تیار ہیں،ذمے داروںکو سزا ملنی چاہیے طاہر القادری کو سیاست کرنے کا شوق ہے ،زرداری اب کونسلر بھی نہیں بن سکتے، چوہدری برادران کی اپنی سائیکل چوری ہو گئی ہے‘ میڈیا سے گفتگو 95فیصد گرڈ اسٹیشن پر لوڈ شیڈنگ ختم کر دی ،نواز شریف کی کاوشوں سے ملک میں ساڑھے 8ہزار میگا واٹ سسٹم میں آئی اور مارچ تک 4ہزار میگا واٹ مزید شامل کریں گے‘ وزیر مملکت برائے پانی و بجلی کی کھلی کچہری ، صارفین کی شکایات پر متعدد ایس ڈی او معطل ، سرزنش

منگل 12 دسمبر 2017 20:37

پاکستان مشکل مراحل سے گزر رہا ہے اسے مذہبی انتہا پسندی کا شکار نہ بنائیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2017ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہاہے کہ پاکستان مشکل مراحل سے گزر رہا ہے اسے مذہبی انتہا پسندی کا شکار نہ بنائیں کیونکہ آگ پر پانی پھینکنے والا کوئی نہیںہو گا ،کوئی بھی حکومت قتل و غارت کے احکامات نہیں دے سکتی ،سانحہ ماڈل ٹائون پرہر قسم کی تحقیقات کے لیے تیار ہیں،ذمے داروںکو سزا ملنی چاہیے ، طاہر القادری کو سیاست کرنے کا شوق ہے ،آصف زرداری اب کونسلر بھی نہیں بن سکتے، چوہدری برادران کی اپنی سائیکل چوری ہو گئی ہے،شیخ رشید کا بھی سیاست میں کردار ختم ہو گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے لیسکو صارفین کے مسائل سننے کے لئے لگائی گئی کھلی کچہری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

عابد شیر علی نے کہاکہ نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ ختم کر دی ہے جس سے اپوزیشن خوفزدہ ہے،ڈر اور خوف اپوزیشن کے دل مین بیٹھا ہے ،سینٹ سے بل کیوں نہیں پاس کرتے۔ انہوں نے کہاکہ زرداری کو ڈاکے اور سوئٹرزلینڈ اکائونٹ کا حساب دینا پڑے گا۔

ایان علی آپ کے پیسے لیکر جاتی تھی اور آپ کے منہ بولے بیٹا شرجیل میمن پانی چور ہے۔سب سے بڑے چور اور ڈاکو مصطفی کمال ان کے دور میں پل گرائے کوئی پوچھنا والا،یہان پر آکر پاوں پڑنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے اسکی بنیادوں کو کھو کھلا نہ کیا جائے، بات چیت کے ذریعے معاملات حل کر رہے ہیں،پاکستان کو مذہبی انتشار پسندی کا شکار نہ بنائیں کیونکہ آگ پر کوئی پانی پھینکنے والا نہیں ہو گا۔

طاہر القادری نے کہا قربانی دے دو مر جاو،کوئی بھی حکومت قتل و غارت کے احکامات نہیں دے سکتی ،سانحہ ماڈل ٹائون کی ایف آئی آر میں میرا نام بھی ہے ،ہم ہر قسم کی تفتیش کے لیے تیار ہیں انکوائری کمشن بنا دیں ،کوئی ایماندار لوگ متعین کر لیتے ہیں ،عدالت جو بھی فیصلے کرے گی منظور ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی کزنوں پر انا اللہ وانا الہ ہی کہہ سکتا ہوں ، زرداری صاحب کونسلر نہیں بن سکتے،سندھ کی عوام کا پیسہ لوٹا،طاہر القادری نے ان کے کے خلاف بھی دھرنا دیا انہیں ڈاکو اور لیٹرا کہا ۔

چوہدری صاحبان پاس کچھ نہیں رہا ان کی تو سائیکل بھی چوری ہو گئی ہے،شیخ رشید سیاسی بی جمالو ہے وہ قیدو ہے اپنا کردار ادا کر رہا ہے،چیلنج کرتا ہوں آئندہ الیکشن میں شیخ رشید کی ضمانت ضبط ہو گی۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو پچھلے پانچ سالوں سے گھر بھیجنے کی کوشش کی جارہی ہے مگر ہم آئندہ انتخابات میں سندھ بھی لیں گے اور خیبرپختونخواہ میں بھی کامیابی حاصل کرینگے ۔

قبل ازیں وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے لیسکو آفیسرز کلب سید پور گرڈ اسٹیشن ملتان روڈ پر لیسکو صارفین کیلئے کھلی کچہری میں عوام کے مسائل کا فوری اور بروقت ازالہ کیلئے ہدایات جاری کیں ۔ اوور بلنگ پر عابد شیر علی کی متعدد ایس ڈی اوز اور ایکسیئنز کی کھلی کچہری میں سرزنش کی اور ڈیفیکٹڈ میٹرز کو فوری تبدیل کرنے کی ہدایت کی جبکہ میٹر انسپکٹر محمد سلیم اقبال ٹاون اووربلنگ پر معطل ،غلط بلنگ پر ایس ڈی او رانا ٹائون سید عاطف قمر کو معطل ، ایس ڈی او کینال روڈ سب ڈویژن عامر عزیز معطل ،ایس ڈی او اقبال ٹائون کی سرزنش،اوور بلنگ نہ کرنے کی وارننگ،ایس ڈی او گلشن روای کی سرزنش ،ایکسین سمن آباد کی بھی سرزشن کی گئی ۔

عابد شیر نے ایکسیئن سے سوال کیا کہ جن صارفین کو زیادہ بل ڈالتے ہیں ڈیفیکٹیو میٹر کے وہ صارف کہاں جائے۔ اوورلوڈڈ جتنے بھی ٹرانسمارمر ہیں مارچ سے پہلے تبدیل ہوجائیں ورنہ محکمانہ کاروائی ہوگی،اور بلنگ کی شکایت پر صارف کا بل ایکسئن رادی روڈ اپنی تنخواہ سے ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ لیسکو کے حوالے سے خود احتسابی کیلئے کھلی کچری لگائیں گے،لاہور کے بعد گوجرانوالہ، جہلم اور پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں کھلی کچرہ لگائیں گے ،اگرکسی صارف کے ساتھ زیادتی ہو گی تو محکمہ کی طرف سے ازالہ بھی ابھی کریں گے ، مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کروں گا اگر کوئی صارف کے شکایت کا ازالہ نہیں ہو گا تو ذمہ دار افسران ہوں گے ۔

عابد شیر علی نے کہا کہ پچھلے چار سال میں 25ارب سے 20گرڈ اسٹیشن اپ گریڈ کئے ہیں اور 6ارب سے جاری منصوبے مکمل کئے ،پہلے 18سے 20گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی اب 95فیصد گرڈ اسٹیشن پر لوڈ شیڈنگ زیرو کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی صارف کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے ،اگر ہمارے لوگ ملوث پائے گئے تو جزا سزا کے خود ذمہ دار ہوں گے ،اگر کسی صارف سے کوئی پیسے مانگتا ہے تو بتائیں چند پیسوں کیلئے ادارے کو بدنام کرنے والوں کا احتساب ہو گا ،نواز شریف کی کاوشوں سے ملک میں ساڑھے 8ہزار میگا واٹ سسٹم میں آئی اور مارچ تک 4ہزار میگا واٹ مزید شامل کریں گے ۔

یہ فرق ہے ماضی کے کرپٹ حکمرانوں کا ملک کے اداروں کا خون چوس لیا ہے سارا بوجھ ن لیگ کی حکومت نے اٹھایا ہے ۔آئندہ مارچ تک سسٹم اپ گریڈ ہو جائے گا ،نااہلی پرویز خٹک کی جنہوں نے چار سال سے ایک ارب روپے نہیں دیا ڈیڑھ سال کا کام مارچ اپریل تک مکمل کریں گے کے پی میں بھی ملک بھر کی طرح اجالے کریں گے۔