وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی جانب سے 4 جنوری کو اعلان کردہ مذہبی جماعتوں کے دھرنے سے بہتر انداز میں نمٹنے کا اعلان

muhammad ali محمد علی منگل 12 دسمبر 2017 19:53

وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی جانب سے 4 جنوری کو اعلان کردہ مذہبی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 دسمبر2017ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی جانب سے 4 جنوری کو اعلان کردہ مذہبی جماعتوں کے دھرنے سے بہتر انداز میں نمٹنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ اور دیگر مذہبی جماعتوں کی جانب سے 4 جنوری کو دوبارہ سے اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ فیض آباد دھرنے کے دوران معاملات خراب ہوئے لیکن اس مرتبہ سب دیکھ لیں گے۔ رانا  ثناء اللہ نے 4 جنوری کو اعلان کردہ مذہبی جماعتوں کے دھرنے سے بہتر انداز میں نمٹنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب ذرائع کی جانب سے دعوی ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے 4 جنوری کے دھرنے سے نمٹنے کیلئے ابھی سے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔