دوسری بین الصوبائی قائداعظم گیمز2017ء،سپورٹس بورڈ پنجاب میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز13دسمبر سے شروع ہونگے

سیکرٹری سپورٹس پنجاب کی ہدایت پر بہترین ٹیموں کے انتخاب کیلئے ٹرائلز مختلف سپورٹس مقامات پر ہورہے ہیں جو 15دسمبر تک جاری ر ہیں گے

منگل 12 دسمبر 2017 20:35

دوسری بین الصوبائی قائداعظم گیمز2017ء،سپورٹس بورڈ پنجاب میں کھلاڑیوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2017ء) سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے سپورٹس بورڈ پنجاب کو 25دسمبر کو اسلام آباد میں شروع ہونیوالی دوسری بین الصوبائی قائداعظم گیمز2017ء میں شرکت کیلئے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیموں کے انتخاب کی ہدایت کردی ہے، جس کے تحت سپورٹس بورڈ پنجاب مختلف سپورٹس مقامات پر کھلاڑیوں کے ٹرائلز13دسمبر کو شروع کررہا ہے 13دسمبر کو کراٹے کے مردوخواتین کے ٹرائلز نیشنل کوچنگ ٹرینگ سنٹر کے ہال 2اورووشو کے مردوں خواتین کے ٹرائلزجمنیزیم ہال نشتر پارک سپورٹس کمپلیکسمیں ہونگے، 14دسمبرکو اتھلیٹکس کے مردوخواتین کے ٹرائلز اولڈ اور نیو کیمپس پنجاب یونیورسٹی، ہاکی کے مردوخواتین کے نیشنل ہاکی سٹیڈیم، فٹ بال کے مرد کھلاڑیوں کے پنجاب سٹیڈیم ، بیڈ منٹن کے مردوخواتین کے ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹائون، بیس بال کے مردو خواتین کے بیس بال گرائونڈ سپورٹس کمپلیکس بحریہ ٹائون ، ٹینس کے مردوخواتین کے ٹینس سٹیڈیم نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس، تیکوانڈو کے مردو خواتین کے نیشنل کوچنگ ٹریننگ سنٹر، جوڈو کے مردوخواتین کے بھی نیشنل کوچنگ ٹریننگ سنٹر، کبڈی مردوں کے پنجاب سٹیڈیم ، باکسنگ مردوں کے گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز، ریسلنگ مردوں کے نیشنل کوچنگ ٹریننگ سنٹر، سکواش کے مردوخواتین کے پنجاب سکواش کمپلیکس ، نیٹ بال کے مردوخواتین کے گورنمنٹ گلبرگ کالج، سنوکر مردوں کے المجید سنٹر ساندہ خورد، ویٹ لفٹنگ کے مردوں کے ٹرائلز اولڈ ہیلے کالج میں منعقد ہوں گے۔

(جاری ہے)

15دسمبر کو والی بال کے مردوخواتین کے ٹرائلز نیشنل کوچنگ ٹریننگ سنٹر اور فٹ بال خواتین کے ٹرائلزپنجاب سٹیڈیم میں لئے جائیں گے۔ٹرائلز میں منتخب ہونیوالے کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپس میں ماہرین تربیت دیں گے۔

متعلقہ عنوان :