پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہیں، اعزاز احمد چودھری

حکومت افغانستان کیساتھ اپنی سرحد کو محفوظ بنانے پر توجہ دے رہی ہے، افغانستان کا 43 فیصد سے زائد علاقہ افغان حکومت کے قبضے میں نہیں ، دہشت گرد اپنے مقاصد کے حصول کیلئے انہی علاقوں کو استعمال کرتے ہیں، پاکستانی سفیرکی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 12 دسمبر 2017 20:27

پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہیں، اعزاز احمد چودھری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2017ء) امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہیںہیں، حکومت افغانستان کیساتھ اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے پر توجہ دے رہی ہے۔ افغانستان کا 43 فیصد سے زائد علاقہ افغان حکومت کے قبضے میں نہیں ، دہشت گرد اپنے مقاصد کے حصول کیلئے انہی علاقوں کو استعمال کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر اعزاز احمد چودھری نے کہا کہ پاکستان میں بدامنی پیدا کرنے کیلئے دہشت گرد افغان سرزمین استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اطلاعات کے مطابق پاکستان میں ہونیوالے دہشت گردی کے گزشتہ 128 واقعات میں سے 125 کا تعلق افغانستان سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کا 43 فیصد سے زائد علاقہ افغان حکومت کے قبضے میں نہیں ہے ،دہشت گرد اپنے مقاصد کے حصول کیلئے انہی علاقوں کو استعمال کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت افغانستان کیساتھ اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے پر توجہ دے رہی ہے اور وہ افغانستان سے بھی ایسی ہی توقع ہے ۔