پتو کی ، کسانوں گ کا ہلن بائی پاس پر گنے کی کرشنگ نہ ہونے اور سابقہ واجبات نہ ملنے پر احتجاجی دھرنا حکومتی یقین دہانی پر ختم

چیف سیکر ٹری کے پاس معاملات حل نہ ہو ئے تو دو بارہ دھر نا دیا جائیگا ،شہادت علی بھٹی

منگل 12 دسمبر 2017 20:30

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2017ء) گذشتہ روز اوکاڑہ پتوکی حبیب آ باد اور پھولنگر کے کسانوں گہلن بائی پاس پر گنے کی کرشنگ نہ ہونے اور سابقہ واجبات نہ ملنے پر احتجاجی دھرنا دیا تھا جس میں ہائی وے اور ریلوے ٹریک مکمل بند رہا اسی سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی انعم زید ، ڈی ایس پی سلیم نیازی اور دیگر نے کسانوں سے مذاکرات کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ ان کے معاملات چیف سیکر ٹری پنجاب کے پاس رکھے جائیں گے اور ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ معاملات حل ہو جائیں جس پر کسانوں نے تحصیل صدر کسان اتحاد شہادت بھٹی کی قیادت میں احتجاج ختم کردیا شہادت علی بھٹی کے مطابق اگر پنجاب چیف سیکر ٹری کے پاس معاملات حل نہ ہو ئے تو دو بارہ دھر نا دیا جائیگا کیو نکہ اس وقت کسان تباہی کے دھانے پر پہنچ گئے ہیںاور شو گر ملزمالکان کسانو ں کے سابقہ واجبات بھی نہیں دے رہے ہیں بلکہ ان کے پیسو ں پر کاروبار کر کے منافع کمارہے ہیں دوسری جانب کسان کے بچے بھو ک اور افلاس کا شکار ہو چکے ہیں حکو مت پنجاب شو گر ملزمالکان کی مکمل پشت پناہی کر رہی ہے جس وجہ سے ملز مالکان ہتھ دھر می پر اترے ہو ئے ہیںاور کسانو ں کو ایک سال سے پر یشان کر کے احتجاج کے لئے مجبور کر رہے ہیںکھاد ڈیلر ،بیج اور سپرے والے کسانو ں سے پیسو ں کا مطالبہ کر تے ہیں اور ملز مالکان انہیں پیسے نہیں دیتے ہیں جس و جہ سے زراعت مکمل تباہ ہو رہی ہے اسی سلسلے میں پتوکی ،حبیب آ باد ، چھانگا مانگا ،رینالہ ،اوکاڑہ اسٹیشنوں پر ٹرینیں کھڑی رہی جس پر مسافر سراپا احتجاج بن گئے تھے، دھرنا ختم ہونے پر ریلوے ٹریک اورہائی وے کو کھول دیا ۔

متعلقہ عنوان :