نواز شریف نے احتساب عدالت میں ریفرنسز یکجا کرنے سے متعلق درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف ایک اور اپیل دائر کردی

رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو کالعدم قرار د یکر کیس بنچ کے سامنے لگانے کی استدعا

منگل 12 دسمبر 2017 20:30

نواز شریف نے احتساب عدالت میں ریفرنسز یکجا کرنے سے متعلق درخواست پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2017ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں زیر سماعت ریفرنسز یکجا کرنے سے متعلق درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف سپریم کورٹ میں ایک اور اپیل دائر کردی ہے ، جس میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کیس بنچ کے سامنے لگانے کی استدعا کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

سابق وزیر نواز شریف کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس نے اپنے اعتراضا ت میں متعلقہ فورم کا نہیں بتا یا، رجسٹرار کا حکم حتمی ہونے کے بعد184(3) کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے، حقائق اور قانون کے برخلاف فیصلہ پر ان چیمبر فیصلہ نہیں کیا جاسکتا، حقائق ایسے فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت کھلی عدالت میں ہونے چاہیے تھی ، نواز شریف کی جانب سے دائر درخواست کہا گیا ہے کہ میں نظر ثانی مسترد ہونے کے بعد دوبارہ سماعت کی عدالتی نظیریں بھی پیش کی گئیں تھیں، رجسٹرار نے اعتراضات میں عدالتی نظیروں کو مدنظر نہیں رکھا، درخواست میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت رجسٹرار آفس کے 5دسمبر کے حکم کو کالعدم قرار دے اور کیس سماعت کیلئے بینچ کے سامنے مقرر کیا جاے، یاد رہے کہ رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے متعلقہ فورم، فیصلے کے خلاف تمام آپشنز حاصل کرنے کا اعتراض لگا کر سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست واپس کردی تھی جس پر نواز شریف کی جانب سے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل دائر کی گئی تھی جسے چیف جسٹس نے چیمبر میں سماعت کے بعد مسترد کردیا تھا اور رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو برقرار رکھاتھا تاہم ایک بار پھر سے نوازشریف کی جانب سے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا گیا ہے ،واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے بعد اپنے فیصلے میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دے کر انکے اور انکے بچوں کیخلاف مختلف ریفرنسز بنانے کا حکم دیا گیا تھا ، جس پر نیب کی جانب سے نوازشریف ، حسین نواز ، حسن نواز کیخلاف تین الگ الاگ ریفرنسز بنائے گئے ہیں جو ااسلام آباد کی احتساب عدالت میں زیر سماعت ہیں اور احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ان ریفرنسز کی سماعت کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :