سبی،بے نظیر ڈیبٹ کارڈ پروگرا م بند ہونے کی کی وجہ سے مستحق افراد کو کارڈ کے حصول میںمشکلات کا سامنا

منگل 12 دسمبر 2017 20:30

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2017ء)ضلع کوھلو کے سیاسی و سماجی رہنماء احمد خان مری نے کہا کہ ضلع کوھلو میں بے نظیر ڈیبٹ کارڈ پروگرام دفتر گذشتہ چار سالوں سے بند ہے جس کی وجہ سے مستحق افراد کو بے نظیر انکم سپورٹ کارڈ کے حصول میں پریشانی ومشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ کارڈ کے حصول اور تصدیق کے لئے غریب افراد دربدرکی ٹھوکریںکھانے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ آفس کی بندش کے باعث کوھلو کے غریب عوام ایک شہر سے دوسرے شہر جانا پڑتا ہے اور ایک شہر سے دوسرے شہر جانے کے لئے علاقے کے غریب لوگ اضافی بوجھ برداشت کرنے کی ہمت نہیں رکھتے انہوں نے کہا کہ ضلع کوھلو میں بے نظیر ڈیبٹ کارڈ پروگرام دفتر گذشتہ چار سالوں سے بندش کے باعث مستحق افراد کوئٹہ اور سبی کے دفتروں کا چکرلگا لگا کر مایوس ہو کر واپس لوٹ کر اپنے شہر کوھلو آجاتے ہیںانہوں نے کہا کہ بے نظیر ڈیبٹ کارڈ پروگرام کوئٹہ اور سبی کے عملے کا کہنا ہے کہ ضلع کوھلو کا دفتر اسلام آباد سے بند کر دیا گیا ہے جو قابل مذمت عمل ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے اپیل کی ہے کہ ضلع کوھلو میں فوری طور پر بی ڈی سی پی کے دفتر کو بحال کر کے علاقے کے عوام کو عذاب سے نجات دلائیں