خواجہ سعد رفیق کل دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے

منگل 12 دسمبر 2017 20:29

خواجہ سعد رفیق کل دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر ریلوے وپاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء خواجہ سعد رفیق کل بروز بدھ کوئٹہ اور سبی کے دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے جہاں پر وہ ریلوے کے آفیسران اور مختلف سیاسی جماعتوں کے ر ہنمائوں کے علاوہ 14 دسمبر کو سبی کا دورہ کرینگے تاکہ سبی، ہرنائی ریلوے ٹریک پر ہونیوالے تعمیراتی کام کا جائزہ لے سکیں یاد رہے کہ مذکورہ سیکشن گزشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی کی وجہ سے ریلوے ٹریک کے اڑائے جانے والے پلوں کی وجہ سے ریلوے کی آمدورفت بند تھی موجودہ حکومت نے متاثرہ ٹریک اور پلوں کے مرمت کا کام شروع کیا ہے اگلے سال کے شروع میں مذکورہ سیکشن کا افتتاح کر کے ٹرینوں کی آمدورفت کو بحال کر نا تھا گزشتہ چند روز قبل بھی مذکورہ ٹریک پر کام کرنے والی3 مزدوروں کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا جن میں سے ایک کو زخمی بھی کیا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :