قبائل 2017ء یا 2018ء میں پاکستان کا حصہ ہونگے ،خورشید شاہ

منگل 12 دسمبر 2017 20:22

قبائل 2017ء یا 2018ء میں پاکستان کا حصہ ہونگے ،خورشید شاہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2017ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ قبائل 2017ء یا 2018ء میں پاکستان کا حصہ ہونگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ نے کہا ہے کہ قبائل نوجوان کیاچاہتے ہیں جو آپ چاہتے ہیں وہی ہونا چاہیے آپ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں آئیں تو یہ آپ کا حق ہے قبائلی نوجوانوں کی ریلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے اس سے بڑا مرتبہ کیا ہوگا کہ قبائلی علاقوں کوپاکستان میں ضم کیاجائے دنیا ٹوٹ رہی ہے ملک ٹوٹ رہے ہیں کئوی کہیں سے تو کوئی کہیں سے ٹوٹ رہا ہے مگر پاکستان جڑ رہا ہے پاکستان بڑھ رہا ہے پاکستان وسیع ہورہا ہے ہماری بدقسمتی ہے کہ ہماری حکومت ہی ان کے آگے روڑے اٹکا رہی ہے ہماری حکومت ان کے آگے کھڑی ہوگی مگر یہ وقت گزر گیا آپ کا یہ جذبہ جوش فاشا کے عوام کی خواہش انشاء اللہ پاکستان پی پی پی آپ سب سے مل کر اس مسئلے کا حل نکالے گی انشاء اللہ 2017ء یا 2018ء میں آپ پاکستان کا حصہ ہونگے ایک مرتبہ پھر آپ کا شکر گزار ہوں کہ جماعت اسلامی کے امیر نے مجھے دعوت دی آپ نے مجھے موقع دیا میں نے اپنی پارٹی کی طرف سے آپ کے سامنے یہ موقف رکھا پی پی واضح طورپر کھلے طورپر آپ کے ساتھ ہے ۔