وزیر دفاع خرم دستگیر، آرمی چیف سےسعودی ڈپٹی دفاعی وزیر سے ملاقات ،سعودی حکومت مسلح افواج کی تربیت کے لیے پاکستان کا تعاون چاہتا ہے بالخصوص انسداد دہشت گردی ،غیر معمولی جنگ اور پہاڑوں پر لڑائی کے میدان میں ، سعودی ڈپٹی وزیر دفاع

ٹھوس ورثہ پر تعمیر ،پاکستان اور سعودی عرب بیسویں صدی کے لئے ایک جامع دفاعی ؔتعلق کی طرف آگے بڑھ رہے ہیں، خرم دستگیر خان

منگل 12 دسمبر 2017 20:14

وزیر دفاع خرم دستگیر، آرمی چیف سےسعودی ڈپٹی دفاعی وزیر سے ملاقات ،سعودی ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2017ء) وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ٹھوس ورثہ پر تعمیر ،پاکستان اور سعودی عرب بیسویں صدی کے لئے ایک جامع دفاعی ؔتعلق کی طرف آگے بڑھ رہے ہیں یہ بات وزیر دفاع نے سعودی ڈپٹی دفاعی وزیر محمد بن عبداللہ ال عیعش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا جو وفاقی وزیر سے وزارت میں ملاقات کے لیے آئے ۔

سیکرٹری دفاع لیفٹینٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن شاہ ،ایڈیشنل سیکرٹری دفاع فیصل رسول لودھی اور سعودی سفیر نواب سعید المالکی بھی اجلاس میں موجود تھے ۔وفاقی وزیر نے دونوں حرمین کے خادمین شاہ سلیمان بن عبدالعزیز کی صحت اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار اور دعا کی ۔وفاقی وزیر نے بھارت کی جانب سے سرحدوں پر خلاف ورزی کا ذکر کیا جس کے نتیجے میں بہت سے شہری ہلاک ہوئے وفاقی وزیر نے اس صورتحال کو روکنے کے لیے سعودی عرب کی حکومت کو اپنا سفارتی کردار ادا کرنے کو کہا ۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے ڈپٹی وزیر دفاع نے کہا کہ سعودی حکومت مسلح افواج کی تربیت کے لیے پاکستان کا تعاون چاہتا ہے بالخصوص انسداد دہشت گردی ،غیر معمولی جنگ اور پہاڑوں پر لڑائی کے میدان میں ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ دونوں ممالک میں اہم تعلقات کے باوجوددفاع کے میدان میں اسٹرٹیجک تعاون کے معاہدے نہیں ہیں اور دفاعی تعلقات کی مضبوطی کے لئے تعاون کی تجویز پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ اسٹرٹیجک تعاون بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کو یونیورسٹیوں کے معاہدوں کو تشکیل دیا جا سکتا ہے اسلامی فوجی اتحاد کی کامیاب وزارتی کانفرنس پر سعودی شہزاد ے کو مبارکباد کا پیغام دیا جو انسداد دہشت گردی کے خاتمے کے لیے منعقد کی گئی اور حرمین شریفین کی حفاظت اور سا لمیت کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ۔دوسری جانب  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین کے حل طلب مسئلے کو مسئلہ کشمیر کی طرح دیکھتا ہے دونوں مسئلوں پر اصولی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فلسطین کے سفیر ایچ ای ولید اے ایم ابو علی نے جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ملاقات کی۔آرمی چیف نے فلسطینی سفیر کو کہا کہ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کو پاکستانی قوم کی اخلاقی اور سیاسی حمایت حاصل ہے اور دونوں مسئلوں پر اصولی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطین کے حل طلب مسئلے کو مسئلہ کشمیر کی طرح دیکھتا ہے۔فلسطینی سفیر نے فلسطین کاز کے لیے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ یہ ملاقات ایک ایسے موقع پر کی گئی ہے جب کچھ روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی دباؤ مسترد کرتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا۔

پاکستان،سعودی عرب، فلسطین، اردن، مراکش،ترکی، مصر، عرب لیگ یہاں تک کہ یورپی یونین کے کئی اتحادی ممالک نے بھی اس امریکی فیصلے کی مخالفت کی ہے۔دوسری جانب آرمی چیف سے سعودی نائب وزیر دفاع ایچ ای محمد بن عبداللہ نے بھی ملاقات کی جس کے دوران دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ سعودی وزیر نے پاکستانی فوج کی کارکردگی اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔