شخصیات عوام کے دلوں میں زندہ رہتی ہیں ، سردار محمد یعقوب خان

یہ بات میرے لیے باعث اعزازہے کہ میرے ساتھیوں نے ہمیشہ خدمت کواپناشعاربنایااورایسے ہی مخلص اوردیانتدارکارکنوں کی وجہ سے مجھے بھی عزت ملی، صدر آزاد کشمیر

منگل 12 دسمبر 2017 20:14

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2017ء) سابق صدرآزادکشمیرسردارمحمدیعقوب خان نے کہاہے کہ وہ شخصیات عوام کے دلوں میں زندہ رہتی ہیں جنہوں نے ہمیشہ سیاست کوعبادت سمجھ کرمخلوق خداکی خدمت کی۔یہ بات میرے لیے باعث اعزازہے کہ میرے ساتھیوں نے ہمیشہ خدمت کواپناشعاربنایااورایسے ہی مخلص اوردیانتدارکارکنوں کی وجہ سے مجھے بھی عزت ملی،یہ بات انہوں نے ضلع پونچھ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت پاکستان پیپلزپارٹی یونین کونسل بنجونسہ کے سابق صدرسردارعبدالحسین خان مرحوم کی یادمیں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تعزیتی ریفرنس سے جن دیگرمقررین نے خطاب کیاان مین سابق وزیراطلاعات سردارعابدحسین عابد،سابق جج شریعت کورٹ سردارشہزادایڈووکیٹ ،پی وائی اوکے مرکزی سیکرٹری جنرل سردارببرک شریف سابق وائس چیئرمین پی وائی اوسردارآبشارکفایت ممبربارکونسل سردارافتخارایڈووکیٹ،صدرراولاکوٹ بارسرداراعجازایڈووکیٹ سابق صدراین ایس ایف توصیف خالق سابق جنرل سیکرٹری پی پی پی حلقہ تین سردارامجدخالق سابق چیئرمین زکوة حلقہ تین نمبردارحلیم خان،صدرن لیگ یونین کونسل بن جونسہ سردارمنظور،سردارمحمدرحیم خان،قاری محمدنصیر،فاروق حسین صابر،ہارون الرشید، سردارمحمد صدیق، سرداراسلم،سردارلطیف،پروفیسرعبدالصبور،سرداربشیر،سردارصغیر،ایمان بابر،ابراراعظم عمران حنیف قاری رشیدقدیرجانسیال سردار عاشق سردارذوالفقارمحمدزاہدمحمدتبریزشبیرانقلابی شاہ میر(باغ)پروفیسررحم جماعت اسلامی سدھنوتی سردارمحمدحبیب خان سرداررضوان رشیدسردارخالدمحمودصوفی محمداعظم اوردیگرشامل ہیں۔

(جاری ہے)

مقررین نے سردارعبدالحسین خان کی سیاسی وسماجی خدمات کی شاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان جیسے لوگ خال خال ہی پیداہوتے ہیں ان میں جواوصاف حمیدہ پائے جاتے تھے وہ بہت کم لوگوں میں ہوتے ہیں۔ان کی وفات سے نہ صرف ان کے خاندان کونقصان پہنچابلکہ یہ پورے خطہ کیلئے سانحہ سے کم نہیں۔وہ شرافت دیانت اورامن کاپیکرتھے انہوں نے یہاں کے لوگوں کی بھرپورخدمت کی انہوں نے علاقے میں تعلیم صحت اورذرائع آمدورفت کے علاوہ دیگرسہولیات کی فراہمی میں بنیادی کرداراداکیا۔

لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمیشہ بے تاب رہتے تھے۔حکومتی شخصیات سے قریبی تعلقات کے باوجودکبھی ذاتی مفادحاصل نہ کیابلکہ عوام کومسائل پرتوجہ دیتے تھے۔ان کی پوری زندگی خدمت سے عبارت ہے اوریہی وجہ ہے کہ ان کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سرکردہ شخصیات کی بڑی تعدادیہاں موجودہے۔مقررین نے کہاکہ سردارعبدالحسین کی زندگی ہم سب کے لیے قابل تقلیدہے ۔ریفرنس کے اختتام پران کی مغفرت کے لیے خصوصی دعاکی گئی اورتمام شرکاء کے اعزازمیں ظہرانہ بھی دیاگیا۔