فاٹا سے تعلق رکھنے والی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے بھی فاٹا ریفارمز کی مخالفت کر دی

muhammad ali محمد علی منگل 12 دسمبر 2017 19:36

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 دسمبر2017ء) فاٹا سے تعلق رکھنے والی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے بھی فاٹا ریفارمز کی مخالفت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کی سیاسی جماعتوں ایک مرتبہ پھر فاٹا ریفارمز کیلئے متحرک ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

جہاں اکثریتی سیاسی جماعتیں اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ فاٹا ریفارمز کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، وہیں حکومت کے اتحادی مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی اپنے سیاسی فائدے کے حصوصل کیلئے فاٹا ریفارمز کی بھرپور مخالفت کر رہے ہیں۔

اب حیران کن طور مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی کی حمایت کیلئے تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی بھی میدان میں آگئی ہیں۔ عائشہ گلالئی نے بھی فاٹا ریفارمز کی مخالفت کر دی ہے۔