موٹر وے پر بس خوفناک حادثے کا شکار ،2افراد جاں بحق 12زخمی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 12 دسمبر 2017 19:34

موٹر وے پر بس خوفناک حادثے کا شکار ،2افراد جاں بحق 12زخمی
سرگودھا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 12دسمبر 2017ء آموٹروے پر نجی ٹریولز کی بس کو خوفنا ک حادثہ پیش آیا ۔حادثے میں 2افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 12افراد زخمی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق موٹر وے پرنجی ٹریولز کی بس کو خوفناک حادثہ پیش آیا ہے ۔بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ۔

(جاری ہے)

بس الٹ جانے کے باعث 2افراد جاں بحق جبکہ12زخمی ہو گئے ۔حادثے کے بعد موٹر وے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔جبکہ لاشوں کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے اور انکی شناخت کا عمل جاری ہے ۔اس حادثے میں بس مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔