لاہوربینک آف پنجاب پولو ٹورنامنٹ 2017ء کے پہلے روز کے میچز خراب موسم اور گرائونڈ گیلا ہونے کی وجہ سے نہیں ہو سکے

منگل 12 دسمبر 2017 19:35

لاہوربینک آف پنجاب پولو ٹورنامنٹ 2017ء کے پہلے روز کے میچز خراب موسم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2017ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام بینک آف پنجاب پولو ٹورنامنٹ 2017ء کے پہلے روز کے میچز خراب موسم اور گرائونڈ گیلا ہونے کی وجہ سے نہیں ہو سکے۔

(جاری ہے)

اب آج بروز بدھ 13 دسمبر کو بینک آف پنجاب پولو ٹورنامنٹ کا پہلا میچ دوپہر دو بجے نیوایج اور ماسٹر پینٹس کی ٹیموںکے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوپہر تین بجے دوسرا میچ زرعی ترقیاتی بینک اور گارڈ گروپ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

نیوایج کی ٹیم میں المان جلیل اعظم، عدنان جلیل اعظم، شاہ شمیل عالم اور احمد علی ٹوانہ ، ماسٹر پینٹس کی ٹیم میں احمد بلال ریاض، بلال حئی اور حمزہ مواز خان شامل ہیں۔ پول بی میں زرعی ترقیاتی بینک کی ٹیم میں عمران اختر، ممتاز عباس نیازی، راجہ ارسلان نجیب اور ثاقب خان خاکوانی، گارڈ گروپ کی ٹیم میں تیمور علی ملک، احمد زبیر بٹ، احمد نواز ٹوانہ اور تیمور مواز خان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :