ٓٓانوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے ممبئی کے مہنگے ترین علاقے میں اپنے سپنوں کا گھر بسانے کا فیصلہ کر لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 12 دسمبر 2017 19:17

ٓٓانوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے ممبئی کے مہنگے ترین علاقے میں اپنے ..
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 12دسمبر 2017ء آنو بیاہتا بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما او ر مایہ ناز بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے ممبئی کے مہنگے ترین اپارٹمنٹ سی فیس میں میں اپنے سپنوں کا گھر بسانے کا فیصلہ کر لیا۔ویرات نے 34کروڑ کا فلیٹ خرید لیا جہاں وہ اپنی نو بیاہتا دلہن کے ساتھ جلد ہی منتقل ہو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا معاشقہ بڑے عرصے سے خبروں کی زینت بنا رہا اور بالآخر ان دونوں نے اپنی محبت کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کر دیا تھا اور انکے مداح بڑے عرصے سے انکی شادی کا انتظار میں تھے اور بالآخر انکے مداحوں کا انتظار ختم ہوا انوشکا شرما اور ویرات رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔

شادی کی تقریبات اٹلی میں منعقد ہوئیں ۔

(جاری ہے)

شادی کے موقع پر قریبی دوستوں نے شرکت کی۔دونوں سٹار اس موقع پر بہت خوش تھے۔انکے مداحوں کو انتظار تھا کہ وہ دیکھیں کہ دونوں سٹار اپنی ازداواجی زندگی کہاں گزارتے ہیں اور اپنے سپنوں کا محل کہاں خریدتے ہیں۔آخر کار انکے مداحوں کا یہ انتظار بھی ختم ہوا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی نے گزشتہ سال ممبئی کے مہنگے ترین اپارٹمنٹ سی فیس اپارٹمنٹ میں 34 کروڑ روپے میں اپنے سپنوں کا گھر خریدا تھا جس میں وہ اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ رہائش پذیر ہوں گے۔ دونوں کا فلیٹ 5 بیڈرومز پر مشتمل ہے جس کا رقبہ 7 ہزار 171 اسکوائر فٹ ہے اور یہ عمارت کے 35 ویں فلور پر واقع ہے جہاں سے سمندر کا خوبصورت نظارہ باآسانی کیا جاسکے گا۔