مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی چیک پوسٹ پر برفانی تودہ گر گیا،5فوجی لاپتہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 12 دسمبر 2017 19:02

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی چیک پوسٹ پر برفانی تودہ گر گیا،5فوجی ..
سری نگر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 12دسمبر 2017ء ): مقبوضہ کشمیر کے گوریزسیکٹر میں بھارتی فوج کی چیک پوسٹ پر برفانی تودہ گر گیا،5فوجی لاپتہ ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گوریزسیکٹر،نوگام اورباندی پورہ میں بھارتی چیک پوسٹوں پر برفانی تودہ گرگیا۔برفانی تودےکی زدمیں آکر5بھارتی فوجی لاپتا ہو گئے ۔

(جاری ہے)

گوریزسیکٹرمیں برفانی تودےکی زدمیں 3بھارتی فوجی آئے۔دیگر2بھارتی فوجی نوگام میں لاپتاہوئے۔بھارتی فوجیوں کی تلاش کیلیےریسکیوآپریشن جاری ہے۔مسلسل برفباری ریسکیوکام میں رکاوٹ بن رہی ہے۔مسلسل برفباری کے باعث مقبوضہ وادی سے بھارت کا واحد زمینی راستہ بھی بند ہو گیا۔برفباری کی وجہ سے سری نگر ایئرپورٹ بھی بند کردیا گیا۔