سی پیک میرا آئیڈیا تھا جو2004ء میں شروع ہوا، سابق صدرپرویز مشرف

پیپلزپارٹی کی لیڈرشپ نےملک کودونوں ہاتھوں سےلوٹا،سانحہ ماڈل ٹاؤن پرطاہرالقادری کیساتھ ہوں لیکن زرداری کیساتھ کنٹینرپرکھڑا ہونا ممکن نہیں۔سربراہ آل پاکستان مسلم لیگ کی نجی ٹی وی سےگفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 12 دسمبر 2017 19:02

سی پیک میرا آئیڈیا تھا جو2004ء میں شروع ہوا، سابق صدرپرویز مشرف
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 دسمبر2017ء) : آل پاکستان مسلم لیگ اور سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف نے واضح کیا ہے کہ سی پیک میراآئیڈیاتھا جو2004ء میں شروع ہوا، سپریم کورٹ سے حکومت کوہٹانے کامطالبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کوگھربھیجنے کیلئے سپریم کورٹ عبوری حکومت کواختیارات دے کہ وہ آئین میں ترامیم کرے،سینیٹ انتخابات نہیں ہونے چاہئیں ورنہ ملک کابیڑاغرق ہوجائے گا،پیپلزپارٹی کی لیڈرشپ نے ملک کودونوں ہاتھوں سے لوٹا،عمران خان کیساتھ چلنے کوتیارہوں۔

سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف نے نجی ٹی وی کو اپنے خصوصی انٹرویو میں مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کوچاہیے کہ حکومت کوہٹادے۔حکومت کوگھربھیجنے کیلئے آئینی طریقہ نکالناہوگا۔سپریم کورٹ عبوری حکومت کواختیارات دے کہ وہ آئین میں ترامیم کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سینیٹ انتخابات نہیں ہونے چاہئیں ورنہ ملک کابیڑاغرق ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کوموجودہ حکومت قبول نہیں ۔

حکومت کوچاہیے کہ اسمبلیوں سے مستعفی ہوکرخود گھرچلے جائیں۔ پرویز مشرف نے انکشاف کیا کہ سی پیک میراآئیڈیاتھا جو2004ء میں شروع ہوا۔ جنرل(ر)پرویز مشرف نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پرطاہرالقادری کے ساتھ ہوں لیکن زرداری کی موجودگی میں طاہرالقادری کے ساتھ کنٹینرپرکھڑا ہونا ممکن نہیں۔ پیپلزپارٹی کی لیڈرشپ نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔ تاہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کوتیارہوں۔