اسلامیہ کالج یونیورسٹی سے مستقبل میں بھی شاندار تاریخی کامیابیوں کا معیار بر قرار رکھنے کی امیدہے،گورنرخیبرپختونخوا
منگل 12 دسمبر 2017 19:21
(جاری ہے)
گورنر نے ادارے کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد کی جا نب سے پیش کی گئی سالانہ کارکردگی رپورٹ کو سراہتے ہو ئے کہا کہ یقینا آج کی شاندار کامیابیوں کے ساتھ ساتھ ما ضی کی کئی ایک کامیابیوں کی بنا پر بھی یہ بات یقین سے کہی جا سکتی ہے کہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی مستقبل میں بھی اپنی شاندار تاریخی کامیابیوں کا معیار بر قرار رکھے گی۔
گورنر نے ادارے میں پانچ نئے شعبوںبشمول آئی۔ٹی۔انڈسٹریل اینو ویشن، سنٹر برائے اومک سا ئنسز، سنٹر آف میٹیریل ریسرچ، اور سنٹر برائے گندھارا سٹڈیز کے قیام کو سرا ہا اور کہا کہ یہ پیش رفت نئے سنگ میل کی حیثیت سے نئے افق کی جانب سفر میں راہنمائی کا ذریعہ ثابت ہوگی اور یوں اس خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ گورنر جو کہ صوبے میں سر کاری شعبے کی یونیورسٹیوں کے چانسلر بھی ہیں نے یہ بھی واضح کیا کہ یقینا علمی و تحقیقی صلا حیتوں کے بل بوتے فارغ التحصیل طلباء و طالبات پوری انسانیت خا ص طور پر وطن عزیز کی فلاح و ترقی میں نمایاں کردار ادا کر نے کے قابل ہوں گے۔گور نر نے کہاکہ یقینا معیار کا نعم البدل کو ئی چیز بھی نہیں ہو سکتی اور تعلیم کے شعبے میں یہ اعلی مقصد تب ہی حا صل ہو سکتا ہے جب طلباء و طالبات کی کر دار سازی بھی یقینی بنا ئی جا ئے۔ انہوں نے کہاکہ بلا شبہ والدین کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کے ذہنوں میں یہ احساس اجاگر کریں کہ اس پیارے وطن کو امن، سلامتی اور استحکام سے ہمکنار کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ گورنر نے فار غ التحصیل ہو نیوالے طلباء و طالبات کو بھی اس باوقار تار یخی ادارے میں زیر تعلیم رہنے پر مبارکباد دی اور یہ امر بھی یاد دلایا کہ ان کی کامیابیوں میں ان کے والدین بھی برابر کے حصہ دار ہیں کیونکہ انہی کی قربانیوں، حوصلہ افزائی اور مدد و سرپرستی کی بدولت وہ یہ دن دیکھنے کے قابل ہو ئے ہیں۔ گورنر نے انہیں یہ امر بھی یاد دلایا کہ وہ اپنے ادارے، اہل خانہ اور پوری قوم کے احسان مند ہیں اور اس تمنا کا اظہار کیا کہ وہ اسی معیار کے مطابق اس احسان کا صلہ چکانے کے قابل ہو سکیں۔ قبل ازیں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہو ئے ادارے کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی ۔تقریب میں بڑی تعداد میں مختلف تعلیمی اداروں کے سر براہان، فارغ التحصیل ہو نیوالے طلباء و طالبات اور مختلف شعبوں کی نما ئندہ شخصیات نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طالب علموں کو پیر تک الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے سے روک دیا
-
آئی کیوب قمر نے کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار سےپہلی تصویر بھیج دی
-
جرمن کارکنوں نے پچھلے برس 1.3 بلین گھنٹے اوور ٹائم کیا، زیادہ تر بلامعاوضہ
-
سموگ پر قابو پانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم
-
ملکی ترقی میں نجی شعبے اور صنعت کا کردار انتہائی اہم ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
حکومت میں ہوتے ہوئے پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین سے ملاقات
-
مریم نواز نے پنجاب کے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے تاجر دوست سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ہیں،محمد اورنگزیب
-
دھاندلی کی اسمبلیاں قبول نہیں ہیں،فیصلے ایوان نہیں میدان میں ہونگے،مولانافضل الرحمان
-
آئی ایم ایف نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن پر ٹیکس لگانے کانیا مطالبہ کر دیا
-
مشرقی یروشلم میں آتش زنی کے بعد امدادی ادارے ’انرا‘ کا دفتر بند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.