پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں،

حکومت افغانستان کے ساتھ سرحد کو محفوظ بنانے پر توجہ دے رہی ہے امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

منگل 12 دسمبر 2017 19:21

پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں اور حکومت افغانستان کے ساتھ اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے پر توجہ دے رہی ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بدامنی پیدا کرنے کے لیے دہشت گرد افغان سرزمین استعمال کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکی اطلاعات کے مطابق پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے گزشتہ 128 واقعات میں سے 125 کا تعلق افغانستان سے ہے۔ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان کا 43 فیصد سے زائد علاقہ افغان حکومت کے قبضے میں نہیں اور دہشت گرد اپنے مقاصد کے حصول کے لیے انہی علاقوں کو استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے پر توجہ دے رہا ہے اور افغانستان سے بھی ایسی ہی توقع رکھتا ہے۔