سپریم کورٹ اور صوبائی حکومت کی ہدایت پر شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے کمشنر لاڑکانہ کی زیر صدارت اجلاس

منگل 12 دسمبر 2017 19:33

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2017ء) کمشنر لاڑکانہ محمد عباس بلوچ نے سپریم کورٹ آف پاکستان اور صوبائی حکومت کے ہدایات کے تحت شہریوں کو صاف اور شفاف پانے فراہم کرنے کے متعلق اجلاس کی صدارت کی اور کہا کہ ہر شہری کو پاک، صاف اور شفاف پانے کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ گندہ پانی استعمال کرنے سے مختلف بیماریاں پھیلتی ہیں جن سے انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

کمشنر نے سپریڈنٹ انجنیئر پبلک ہیلتھ لاڑکانہ ڈویزن کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ لاڑکانہ شہر کے عوام کو صاف ستھرا پانی فراہم کرنے کے لیے دریائے سندھ کے عاقل گاؤں پر 20 ایم جی بی الٹرا فلٹریشن پلانٹ اسکیم کے قیام کے لیے فزیبلٹی رپورٹ تیار کریں تاکہ اس اسکیم پر جلد از جلد کام شروع کیا جاسکے جبکہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے انجنیئرس، ڈپٹی کمشنرز بھی اپنے اضلاع کے اندر میونسپل کمیٹیز، ٹائون کمیٹیز اور رورل ایریاز کے متعلق صاف پانی کی فراہمی کے متعلق فزیبلٹی رپورٹ پیش کریں تاکہ ہر شہری کو صاف پانی فراہم کیا جاسکے، جو واٹر سپلائی اسکیمیں ناکارہ ہیں انہیں ٹھیک کرکے چلایا جائے اس ضمن میں ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کی جائے۔

(جاری ہے)

کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایریگیشن کینالوں میں گندے پانی کے نقاس اور گندی گھاس پھینکنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ صاف پانی کی فراہمی کی لیے سخت محنت کریں جس کے لیے متعلقہ افسران کے ساتھ تعاون کیا جائے۔ کمشنر نے کہا کہ شہروں، دیہاتوں کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے ڈرینج کے بھی فزیبلٹی رپورٹس تیار کیے جائیں۔ اجلاس میں ڈویزن کے تمام ڈپٹی کمشنرز، پبلک ہیلتھ محکمے کے افسران، میئر میونسپل کارپوریشن محمد اسلم شیخ اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :