عوام اور والدین کے مشترکہ تعاون سے پولیو کے خاتمے کو یقینی بنایا جاسکتا ہے،کمشنر لاڑکانہ ڈویژن

منگل 12 دسمبر 2017 19:33

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2017ء) ڈویژنل کمشنر لاڑکانہ محمد عباس بلوچ نے کہا ہے کہ سرکاری افسران، سول سوسائٹی، این جی اوز کے نمائندے، عوام اور والدین کے مشترکہ تعاون سے لاڑکانہ ڈویزن سے پولیو کے خاتمے کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پولیو کے متعلق ڈویزنل ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں گذشتہ پولیو رائونڈ کے متعلق غور و خوص کرتے ہوئے 18 دسمبر سے 21 دسمبر تک جاری پولیو مہم کو کامیابی بنانے کے لیے حکمت عملے طئے کرتے ہوئے کمشنر نے ہدایت کی کہ رہ جانے والے بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر پولیو کے قطرے پلوائے جائیں۔ کمشنر نے افسران کو مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ہر ضلع میں پولیو ٹارگٹ کو ہر صورت میں پورا کیا جائے اس ضمن میں غفلت برداشت نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈی ایچ اوز کو ہدایت کی کہ اگر کسی اضلاع میں مسائل درپیش ہیں تو متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے رابطہ کرکے وہ مسائل حل کیے جائیں۔ کمشنر نے کہا کہ ڈاکٹروں اور پولیو ٹیموں کو پولیو کے خاتمے میں اپنا مخلصانہ کردار ادا کرنی چاہیے۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ٹو رانا عدیل نے پراجکٹ کے ذریعے پولیو کے متعلق اجلاس کو آگاہی دیں جبکہ اس موقع پر ڈویزن کے تمام ڈپٹی کمشنرز، میئر میونسپل کارپوریشن محمد اسلم شیخ، ڈی ایچ اوز، این جی اوز کے نمائندے اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :