سینئر سیاستدان سید غوث علی شاہ لاہور پہنچ گئے ، دیرینہ لیگی ساتھیوں سے اہم ملاقاتیں کرینگے

منگل 12 دسمبر 2017 19:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2017ء) سینئر سیاستدان سید غوث علی شاہ لاہور پہنچ گئے ، قیام کے دوران دیرینہ لیگی ساتھیوں سے اہم ملاقاتیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے لاہورآمد کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لاہور میں اپنے قیام کے دوران پرانے لیگی ساتھیوں سے ملاقاتیں کروں گا ، کوشش ہو گی کہ مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور ذوالفقار علی کھوسہ سے بھی ملاقات کروں ، جونیجو لیگ کے قائد اقبال ڈار سے بھی ملاقات ہو گی ، ملاقاتوں میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال اور آئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل پر گفتگو ہو گی ۔ یاد رہے کہ میڈیا میں اطلاعات آئی تھیں کہ مریم نواز اور دیگر رہنمائوں نے ناراض رہنمائوں غوث علی شاہ اور دیگر سے رابطے کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :