مشرف دبئی میں بیٹھ کرپاکستانی نظام کوڈی ریل کرنا چاہتا ہے،سینیٹرمشاہد اللہ

ججزکوگرفتارکرنیوالا عدالت سےحکومت گرانےکامطالبہ کررہاہے،کیاہمیں ہٹاکرمشرف کولایاجائےجس کاایک کونسلر بھی نہیں ہے؟ پرویز مشرف ڈرکے مارے دبئی میں بیٹھاہواہےاورواپس بھی نہیں آرہا۔پرویزمشرف کےبیان پرردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 12 دسمبر 2017 18:30

مشرف دبئی میں بیٹھ کرپاکستانی نظام کوڈی ریل کرنا چاہتا ہے،سینیٹرمشاہد ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 دسمبر2017ء) : مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور وزیرمملکت سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ مشرف دبئی میں بیٹھ کرپاکستانی نظام کوڈی ریل کرناچاہتاہے،ججز کوگرفتارکرنے والاآج عدالت سے حکومت گرانے کامطالبہ کررہاہے،کیاہمیں ہٹاکرمشرف کی پارٹی کولایاجائے جس کاایک کونسلر بھی نہیں ہے؟ پرویز مشرف ڈرکے مارے دبئی میں بیٹھاہواہے اور واپس بھی نہیں آرہاہے۔

انہوں نے پرویز مشرف کے بیان پراپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ مشرف کاآئین سے کوئی تعلق نہیں۔ججز کوگرفتارکرنے والاآج عدالت سے حکومت گرانے کامطالبہ کررہاہے۔انہوں نے کہاکہ کیاہمیں ہٹاکرمشرف کی پارٹی کولایاجائے جس کاایک کونسلر بھی نہیں ہے؟ انہوں نے کہا کہ مشرف نے بگٹی سے لے کرلال مسجدکے لوگوں کوقتل کروایا۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف ڈرکے مارے دبئی میں بیٹھاہواہے اور واپس بھی نہیں آرہاہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ڈس کریڈٹ آدمی دبئی میں چھپ کربیٹھا ہواہے۔مشرف دبئی میں بیٹھ کرپاکستانی نظام کوڈی ریل کرناچاہتے ہیں۔مشاہد اللہ خان نے کہاکہ پرویز مشرف نے جمہوریت کودفن کیالیکن آج انہیں جمہوریت یادآرہی ہے۔ واضح رہےسابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف نے سپریم کورٹ سے حکومت کوہٹانے کامطالبہ کیا ہے۔انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ حکومت کوگھربھیجنے کیلئے سپریم کورٹ عبوری حکومت کواختیارات دے کہ وہ آئین میں ترامیم کرے،سینیٹ انتخابات نہیں ہونے چاہئیں ورنہ ملک کابیڑاغرق ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :