وزیراعلیٰ پنجاب کا ننکانہ صاحب میں چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کے جاں بحق ہونے پراظہار افسوس

منگل 12 دسمبر 2017 19:32

وزیراعلیٰ پنجاب کا ننکانہ صاحب میں چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ننکانہ صاحب کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے کے باعث ایک ہی خاندان کے 4 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔