وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے قزاخستان کے سفیر بخت بیگ شبار بیوف کی الوداعی ملاقات

منگل 12 دسمبر 2017 19:13

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے قزاخستان کے سفیر بخت بیگ شبار بیوف کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے توانائی، علاقائی روابط اور انسانی وسائل کی ترقی کے میدان میں قزاخستان کے ساتھ تعاون کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان حقیقی صلاحیت کے مطابق وسیع تر تجارت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات قزاخستان کے سفیر بخت بیگ شبار بیوف سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو وزیراعظم آفس میں ان سے الوداعی ملاقات کی۔

وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ اور خوشگوار تعلقات کے مزید استحکام کے حوالہ سے سبکدوش ہونے والے سفیر کی کوششوں اور خدمات کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے صدر نور سلطان نذر بایوف اور قزاخستان کے عوام کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ سبکدوش ہونے والے سفیر نے پاکستان میں اپنے قیام کے دوران شاندار مہمان نوازی اور تعاون پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔