مسلم لیگ(ن) آنیوالے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی،شیخ آفتاب

منگل 12 دسمبر 2017 19:13

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ حکومت کی تمام تر توجہ میاں محمد نواز شریف کے جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنا ہے، ناکام سیاست دان مسلم لیگ (ن) کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے حالیہ جمع ہونے والے سیاست دانوں کو میاں نواز شریف کا خوف ہے مسلم لیگ(ن) آنیوالے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر محمداشرف بٹ ،حاجی ابرار ،حاجی احسان خان ،سعید الرحمن ،طلال بٹ ودیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے، شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ میاں نواز شریف کے اقتدار سے علیحدہ ہونے کے بعد ایک بار ملکی ترقی کو بریک لگ گئی میاں محمد نواز شریف نے جس طرح ملک میں بڑے منصوبے شروع کیے اس سے پاکستان کو اپنے پائوں پر کھڑا ہونے میں مدد ملی۔ انہوںنے کہا کہ مخالفین کبھی دھرنوں کبھی احتجاج کی آڑ میں حکومتی منصوبوں میں خلل ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف مخالف طاقتیں اپنے مفاد کیلئے اکھٹی ہو رہی ہیں لیکن عوام ان کو اچھی طرح جانتے ہیں۔