وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ترکی روانہ ،(کل) او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

منگل 12 دسمبر 2017 19:13

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ترکی روانہ ،(کل)  او آئی سی سربراہی اجلاس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ترکی روانہ ہو گئے وہ کل او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی(کل) او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ او آئی سی کا خصوصی ہنگامی اجلاس مقبوضہ بیت المقدس کے مسئلے پر بلایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سفارتخانے کی تل ابیب سے یروشلم منتقلی کے فیصلے پر جائزہ لیا جائے گا۔

وزیر اعظم حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے فلسطین کے ساتھ اپنی حمایت کا اظہار کریں گے۔ وزیر اعظم او آئی سی کے فورم پر مطالبہ کریں گے کہ امریکا کو اپنے اس متنازعہ فیصلے پر نظر ثانی پر مجبور کیا جائے۔دفتر خارجہ کے مطابق او آئی سی اجلاس سے قبل وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس ہوگا جس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ خواجہ آصف کریں گے۔واضح

متعلقہ عنوان :