مستقبل کے راستے کے تعین کیلئے عالمی معیشت میں تبدیلیوں کا محتاط جائزہ لینا ہو گا،

پاکستان نے 2ارب 50کروڑ ڈالر کے بانڈز کامیابی سے جاری کئے، سی پیک سے ملک میں توانائی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیز کا تقریب سے خطاب

منگل 12 دسمبر 2017 19:11

مستقبل کے راستے کے تعین کیلئے عالمی معیشت میں تبدیلیوں کا محتاط جائزہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ مستقبل کے راستے کے تعین کیلئے عالمی معیشت میں تبدیلیوں کا محتاط جائزہ لینا ہو گا، پاکستان نے 2ارب 50کروڑ ڈالر کے بانڈز کامیابی سے جاری کئے، سی پیک سے ملک میں توانائی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پائیڈ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان کو تیزی سے ترقی کرتی اور ابھرتی مارکیٹ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، گزشتہ سال پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 9 سال میں سب سے زیادہ رہی ہے،2013-14کے 8فیصد کے مقابلے میں گزشتہ مالی سال بجٹ خسارہ 5فیصد سے کم رہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 2ارب 50کروڑ ڈالر کے بانڈزکامیابی سے جاری کئے، بانڈز کا کامیاب اجراء پاکستان کی معیشت پر عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل کے رساتے کے تعین کیلئے عالمی معیشت میں تبدیلیوں کا محتاط جائزہ لینا ہو گا، چین اپنی معیشت میں توازن پیدا کررہا ہے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ سی پیک سے ملک میں توانائی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔