عالمی ثالثی معاملات اور معاہدوں کی نگرانی کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنانے سے متعلق سپیکر قومی اسمبلی کو خط تحریر کیا جائے گا،چیئرمین سینیٹ

منگل 12 دسمبر 2017 19:11

عالمی ثالثی معاملات اور معاہدوں کی نگرانی کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنانے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ عالمی ثالثی معاملات اور معاہدوں کی نگرانی کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنانے سے متعلق سپیکر قومی اسمبلی کو خط تحریر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ عالمی ثالثی معاملات اور معاہدوں کی نگرانی کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا قیام ضروری ہے، اس سلسلے میں سپیکر قومی اسمبلی کو وہ خط تحریر کریں گے۔ پارلیمانی کمیٹی میں تجویز دی جائے گی کہ اس کے ممبران میں قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے ارکان شامل ہونے چاہئیں۔