مسئلہ فلسطین کو مسئلہ کشمیر کی طرح حل طلب سمجھتے ہیں،

پاکستان فلسطین کے مسئلے پر ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی فلسطینی سفیر سے ملاقات میں گفتگو

منگل 12 دسمبر 2017 19:01

مسئلہ فلسطین کو مسئلہ کشمیر کی طرح حل طلب سمجھتے ہیں،
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کو مسئلہ کشمیر کی طرح حل طلب سمجھتے ہیں،پاکستان فلسطین کے مسئلے پر ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فلسطین کے سفیر ولید ابو علی نے جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ملاقات کی۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان فلسطین کے مسئلے پر ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا، مسئلہ فلسطین کو مسئلہ کشمیر کی طرح حل طلب تنازعہ سمجھتے ہیں، پاکستان دونوں مسائل کے حل کیلئے سیاسی، اخلاقی اور عوامی حمایت پر یکساں موقف رکھتا ہے۔ ولید ابو علی نے فلسطینی کاز کیلئے پاکستان کی حمایت پر تشکر کا اظہار کیا۔