پشاور کی طالبہ نے نابینا افراد کو راستہ دکھانے والی چھڑی تیارکر لی

منگل 12 دسمبر 2017 18:05

پشاور کی طالبہ نے نابینا افراد کو راستہ دکھانے والی چھڑی تیارکر لی
پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔12دسمبر2017ء) :پشاور کی طالبہ حفظا جمال نے ایسی چھڑی تیار کی ہے جو نابینا افراد کو راستہ دکھائے گی طالبہ نے سفید چھڑی میں ایسی چھوٹی سی ڈیوائس لگائی ہے جس سے نابینا افراد کی محتاجی ختم ہو جائے گی اس ڈیوائس کو سونک آئی کہتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق حفظا نے کہا ہے کہ یہ ڈیوائس سینسر کے ذریعے کام کرتی ہے اور سامنے آنے والی کسی بھی رکاوٹ پر بیل بجانا شروع کر دیتی ہے ۔

(جاری ہے)

حفظا جمال کا کہنا تھا کہ یہ ڈیوائسز ہم خیبر پختونخوا میں تمام نا بینا افراد کو فری میں فراہم کریں گے اور میں گورنمنٹ سے بھی گزارش کرتی ہوں کہ وہ ہمیں زیادہ سے زیادہ سپورٹ کریں تاکہ ہم پورے پاکستان میں نابینا افراد کو یہ چھڑی فراہم کر سکیں ۔چھڑی کے علاوہ حفظا نابینا افراد کے لئے موبائل ایپلی کیشن بھی تیار کر رہی ہے تا کہ وہ اسے آسانی کے ساتھ جیب میں رکھ سکیں ۔مزید یکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں 

متعلقہ عنوان :