سونے کی اڑان:فی تولہ قیمت 200روپے اضافہ کیساتھ 53900روپے ہوگئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 12 دسمبر 2017 17:55

سونے کی اڑان:فی تولہ قیمت 200روپے اضافہ کیساتھ 53900روپے ہوگئی
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 دسمبر2017ء) : عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 200اضافے کے ساتھ 53900 روپے ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافے کے ساتھ ہی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

صرافہ ایسوسی ایشن سندھ کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے اضافے کیساتھ 53900 روہے ہوگئی ہے۔جبکہ ملک میں 10گرام سونے کی قیمت 172روپے اضافے کے ساتھ 46200 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں اتار چڑھاؤ سے کھانے پینے کی درآمدی اشیاء کے دام بھی 8 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔ جس سےگھریلو استعمال کیلئےاشیائے خوردونوش کے نرخ بڑھ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :