محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ کی حدود میں عوامی مقامات ، ہوٹلز،ریستورانز ،پارکوں،کیفیزاور کلبو ں میں شیشہ حقہ کے استعمال پر پابندی عائد کردی

منگل 12 دسمبر 2017 18:50

اٹک 12دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے صوبہ پنجاب کی حدود میں عوامی مقامات ، ہوٹلز،ریستورانز ،پارکوں،کیفیزاور کلبو ں میں شیشہ حقہ کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

یہ حکم ضابطہ فوجداری کی دفعہ ۴۴۱ کے تحت نافذ کیا گیا ہے جوفوری طور پر نافذ العمل ہوکر اکتیس جنوری ۸۱۰۲؁ تک موثر رہے گا۔ اسی ضابطہ کے تحت ایک اور حکم میں صوبہ پنجاب کی حدود میں یو اے ویز ، ڈرونز ، آر سی ایم ایز ، یو ایز ، فلائنگ کیمرے، کواڈ کاپٹرز، ہیلی کیمز اورہوائی میڈیا کوریج کے لیے غباروں کے استعمال پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پابندی کا یہ حکم بھی فوری طور پر نافذ العمل ہوکر اکیتس جنوری ۸۱۰۲؁ تک مؤثر رہے گا۔

متعلقہ عنوان :