وزیراعظم ،7 وفاقی وزراء، وزیر اعلیٰ پنجاب اور رانا ثناء اللہ کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

حلف کی خلاف ورزی کرنے پر درخواست میں بنائے گئے فریقین کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے جائیں ، در خواست گزار

منگل 12 دسمبر 2017 18:46

وزیراعظم ،7 وفاقی وزراء، وزیر اعلیٰ پنجاب اور رانا ثناء اللہ کی نااہلی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2017ء) حلف کی خلاف ورزی کرنے اور شہریوں کے بنیادی حقوق کاتحفظ نہ کرنے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،7 وفاقی وزراء، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی۔

(جاری ہے)

جسٹس ریٹائرڈ فیصل نصیر خان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم، وفاقی اور صوبائی وزراء نے ذاتی فائدے نہ اٹھانے اور شہریوں کے بنیادی حقوق کا حلف اٹھا رکھا ہے،درخواست میں کہا گیا کہ ماورائے آئین اقدامات کرنے، حکمرانوں کی جانب سے ذاتی فوائد اٹھانے اور حلف کی خلاف ورزی کرنے پر انہیں نااہل قرار دیا جائے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ حلف کی خلاف ورزی کرنے پر درخواست میں بنائے گئے فریقین کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے جائیں، مزید استدعا کی گئی ہے کہ وزیراعظم اور وزراء کی نااہلی کے بعد انہیں فراہم دی جانے والی تنخواہیں اور دیگر مراعات واپس لی جائیں۔