وزیر اعظم اور صدرمملکت کی شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت

دشمن عناصر کے خلاف بہادر افواج کی خدمات کو قوم تاحیات یاد رکھے گی،شاہد خاقان عباسی شہداء کی یہ عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،ممنو ن حسین

منگل 12 دسمبر 2017 18:39

وزیر اعظم اور صدرمملکت کی شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر حملے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہیدوں کی قربانیوں کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا ۔ عظیم مائوں کے عظیم بیٹے وطن کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں دشمن عناصر کے خلاف بہادر افواج کی خدمات کو قوم تاحیات یاد رکھے گی ۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے منگل کے روز شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی پر دہشتگردی کے حملے کے بعد اپنے ایک مذمتی بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں بے مثال ہیں جن کا مقابلہ کوئی بھی نہیں کر سکتا کیونکہ شہدائے وطن کے لئے سب ے قیمتی اثاثہ جانوں کی قربانی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے ناسور کو شکست دے دی ہے گنے چنے دہشتگرد ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے جبکہ شاہد خاقان عباسی نے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ شہدئا کے ورثاء کے غم میں قوم برابر کی شریک ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب صدر مملکت ممنون حسین نے بھی شمالی وزیرستان میں فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے شہیدوں اور غازیوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی کیونکہ ہمارے محافظوں نے قربانیاں دے کر قوم کا مستقبل محفوظ بنایا ۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی شمالی وزیرستان میں ایجنسی میں فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت اور شہداء کے اہلخانہ سے اہل ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی یہ عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔

وفاقی وزراء نے کہا ہے کہ ملک و ملت کے لئے قربانیاں پیش کرنے والوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے ۔ شہداء اپنے خون سے قربانیوں کی بے مثال تاریخ رقم کر رہے ہیں ۔ دہشتگرد اپنے مذموم عزائم سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم کا عزم متزلزل نہیں کر سکتے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کے کاندھے سے کاندھا ملا کر دہشتگردی کا صفایا کریں گے ہر پاکستانی دہشتگردی کے خلاف جنگ کا سپاہی ہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :