ماضی کے لوٹیرے اور چور سیاستدانوں نے ملک کا خون چوس لیا، عابد شیر علی

منگل 12 دسمبر 2017 18:39

ماضی کے لوٹیرے اور چور سیاستدانوں نے ملک کا خون چوس لیا، عابد شیر علی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2017ء) وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ماضی کے لوٹیرے اور چور سیاستدانوں نے ملک کا خون چوس لیا مسلم لیگ ن کی حکومت نے اقتدار میں آکر 20,20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کردی حکومت نے 8ہزار 500 میگاواٹ نئی بجلی سسٹم میں شامل کی اور مزید 4ہزار میگاواٹ بجلی مارچ تک سسٹم میں شامل ہوجائے گی ملک بھر میں ٹارسمیشن لائن 4سے 5ماہ میں ٹھیک کردیں گے ان خیالات کا اظہار عابد شیر علی لاہور میں ایک تقریب کے دوران کیا انہون نے کہا کہ ہماری حکومت نے کسی قسم کے بجلی کے نرخو میں اضافہ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی اوور بلنگ کی بلکہ ہماری حکومت تو 8ہزار 500میگاواٹ نئی بجلی سسٹم میں لے کر آئے ہے اور اس کے علاوہ بھی مزید 4ہزار مگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی جبکہ ماضی میں چور اور لوٹیری سیاستدانوں نے ملک کا خون چوس لیا ہماری حکومت سے پہلے 20,20گھنٹے تک بجلی کا نام ونشانہ نہیں ہوتا تھا لیکن اللہ نے ہمیں سرخرو کیا اور اب پاکستان میں لوڈشیڈنگ کا خواب بس خواب ہی رہے جائے گا اور ملک اندھیروں کی بجائے مکمل طور پر روشنی میں تبدیل ہوگیا ہے عابد شیر علی نے کہا کہ ملک بھر میں 4سے 5ماہ میں ٹارسمیشن لائن ٹھیک کردیں گے اس کے علاوہ عمران خان کے نئے کے پی کے میں بھی ٹارسمیشن لائن ٹھیک کررہے ہیں

متعلقہ عنوان :