پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی تر ک حکام سے ملا قاتیں

پیشہ وارانہ امور بحر ی اشتراک اور سکیورٹی صورت حال پر تفصیلات تبادلہ خیال

منگل 12 دسمبر 2017 18:24

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی تر ک حکام سے ملا قاتیں
استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2017ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ترکی کا دورہ کیا اور کمانڈر ترکش فلیٹ اور کمانڈر ترکش ناردن سی ایریا سے ملاقاتیں کیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان بحریہ کے چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ترکی کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے کمانڈر ترکش فلیٹ اور کمانڈر ترکش ناردن سی ایریا سے ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ امور بحری اشتراک اور سکیورٹی صورت حال تفصیلات تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاکستان اور ترکی کی دوستی بے مثال اور نہایت اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون مضبوط تعلقات کا باعث ہے اس سے قبل ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو ترک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کیا اور ایڈمرل ظفر محمود نے کاگوتلسک نیول چیف یارڈ کا دورہ بھی کیا ۔ ۔