چیئرمین سینیٹ نے فیض آباد میں دھرنا سے متعلق تحریک التواء بحث کے لئے منظور کرلی

منگل 12 دسمبر 2017 18:16

چیئرمین سینیٹ نے فیض آباد میں دھرنا سے متعلق تحریک التواء بحث کے لئے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) چیئرمین سینیٹ نے فیض آباد میں دھرنا ختم کرنے کے طریقہ کار اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق تحریک التواء بحث کے لئے منظور کرلی۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر سعید الحسن مندوخیل نے تحریک التواء کی منظوری کے لئے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فیض آباد کے دھرنے کو ختم کرنے کے لئے جو طریقہ کار اختیار کیا گیا اس معاملے کو ایوان میں زیر بحث لایا جانا چاہئے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ جس طریقے سے دھرنا ختم کرانے کی کوشش کی گئی اور جو صورتحال اس دوران رہی اس سے حکومت کی عمل داری قائم کرنے میں مشکلات رہی ہیں۔ اس معاملہ پر ایوان میں دو گھنٹے بحث کرائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :