اوکاڑہ ،ایک روز قبل اغواء ہونیوالی 6سالہ بچی کی لاش فصل کماد سے برآمد

قتل سے قبل بچی سے زیادتی کیے جانے کا شعبہ ،لاش پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ، ایک ملزم گرفتار دوسرے کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری

منگل 12 دسمبر 2017 18:15

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2017ء)اوکاڑہ سے ایک روز قبل اغواء ہونے والی 6سالہ بچی امان فاطمہ کی لاش فصل کماد سے برآمد قتل سے قبل بچی سے زیادتی کیے جانے کا شعبہ لاش پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ، ایک ملزم گرفتار دوسرے کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گائوں 11ون ایل کی رہائشی 6سالہ امان فاطمہ گذشتہ روز اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی اس دوران نامعلوم افراد نے بچی کو اغواء کر لیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے بچی امان فاطمہ جب دیر گئے تک گھر نہ پہنچی تو لواحقین کو فکر لا ء حق ہو گئی تو انہوں نے امان فاطمہ کی تلاش شروع کر دی گائو ںگائوں ، شہر شہر تلاش کرنے کے باوجود بچی کا سراغ نہ مل سکا منگل کی صبح سویرے ایک بچی کی لاش فصل کمادمیں پڑی دیکھی تو اس کی اطلاع امان فاطمہ کے والدین کو پہنچی تو انہوں نے جا کر دیکھا ان کی لخت جگر امان فاطمہ ہی تھی لاش دیکھتے ہی والدین پر غشی کے دورے پڑنے لگے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ جائے وقوعہ پر اکٹھے ہو گئے اس دوران پولیس کو بھی اطلاع مل گئی پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے سائوتھ سٹی ہسپتال اوکاڑہ پہنچا دی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ملزمان نے بچی کو قتل کرنے سے قبل اسے زیادتی کا نشانہ بنایا پولیس نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ دو افراد شریف ، اور اللہ رکھا بچی کو گلی سے اٹھا کر موٹر سائیکل پر سوار کر کے اغواء کر کے لے گئے تھے پولیس نے ایک ملزم شریف کو گرفتار کر لیا جب کہ اس کے ساتھی ملزم اللہ رکھا کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او کو ہدایت کی ہے کہ دوسرے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کی جائے اور اس میں انصاف کے تقاضے پورے کیے جائے ۔