دبئی کپ کی فاتح پاکستانی بیس بال ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، کھلاڑی مستبقل میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ملک کیلئے مزید ٹائٹلز جیتیں گے، شوکت جاوید، سید خاور شاہ

منگل 12 دسمبر 2017 18:11

دبئی کپ کی فاتح پاکستانی بیس بال ٹیم وطن واپس پہنچ گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) دبئی کپ کی فاتح پاکستان بیس بال ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، ایئرپورٹ پر پاکستان بیس بال فیڈریشن کے چیئرمین شوکت جاوید ، صدر خاور شاہ اور دیگر عہدیداران نے ان کا والہانہ استقبال کیا،یو اے ای سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچنے والوں میں عمیر بھٹی،حافظ محمد عثمان، مصدق حنیف، امین آفریدی، وقاص اسمعیل، ظفر آفریدی، طارق ندیم، عبدالجبار، عمر حیات، عبدالرحمان، نبیل منظور، سجاد رشید، سید فخر علی شاہ ہیڈ کوچ، محسن خان ٹیم منیجر اور ٹیم لیڈر سید خاور شامل ہیں،ایمریٹس دبئی لٹل لیگ بیس بال گرائونڈ میں کھیلے گئے ایونٹ میں گرین شرٹس نے روایتی حریف بھارت کو پہلے میچ میں زیر کرنے کے بعد دوسرے مقابلے میں 2۔

11 سے کامیابی سمیٹنے کے بعد سیریز اپنے نام کی،پاکستان کی طرف سے کپتان عمیر بھٹی، مصدق حنیف، محمد عثمان، عمیر امداد بھٹی،ذاکر آفریدی سید ، امین آفریدی اور عبدالرحمن کی عمدہ کارکردگی نے گرین شرٹس کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا،پاکستان بیس بال فیڈریشن کے چیئرمین شوکت جاوید اور صدر سید خاور شاہ نے کہا کہ قومی بیس بال ٹیم کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے،روایتی حریف بھارت کیخلاف کامیابی خوش آئند ہے، پلیئرز نے پہلے سے طے شدہ پلاننگ کے تحت کھیل پیش کر کے دبئی کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا،انہوں نے امیدظاہر کی کہ پلیئرز عمدہ کارکردگی کا سلسلہ مستبقل میں جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :