حکومت ملکی معیشت کی ترقی کیلئے معیاری تحقیق اور انوویشن پر توجہ دے رہی ہے،

ٹیکنالوجی پارکس اور انکوبیشن سنٹرز کا قیام اور معیاری سائنٹیفک ریسرچ کا فروغ ہماری ترجیحات میں شامل ہے، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

منگل 12 دسمبر 2017 17:59

حکومت ملکی معیشت کی ترقی کیلئے معیاری تحقیق اور انوویشن پر توجہ دے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت ملکی معیشت کو ترقی دینے کیلئے معیاری تحقیق اور انوویشن پر توجہ دے رہی ہے، ٹیکنالوجی پارکس اور انکوبیشن سنٹرز کا قیام اور معیاری سائنٹیفک ریسرچ کا فروغ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے منگل کو یہاں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں پاکستان کونسل برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں نیشنل کمیشن برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے اگلے اجلاس کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم مؤثر پالیسی اقدامات کے ذریعے ملک میں ریسرچ و انوویشن کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے پی سی ایس ٹی کو ملک میں سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی تیز کرنے کی غرض سے مکمل روڈ میپ اور سٹرٹیجک پلان وضع کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :