پاکستانی قوم فلسطین کی سیاسی ،سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھےگی،آرمی چیف

جنرل قمرجاوید باجوہ سےفلسطینی سفیرکی ملاقات،مسئلہ فلسطین پرتبادلہ خیال،فلسطینی سفیرکاپاکستان کےتعاون کے شکریہ،پاکستان کشمیرایشوکے ساتھ مسئلہ فلسطین کابھی حل چاہتاہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 12 دسمبر 2017 17:39

پاکستانی قوم فلسطین کی سیاسی ،سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھےگی،آرمی ..
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 دسمبر2017ء) : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فلسطینی سفیرولید ابوعلی نے ملاقات کی،جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فلسطینی سفیرنے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔اس موقع پرفلسطینی سفیر نے کہا کہ فلسطین کازکیلئے پاکستان کے تعاون کے شکرگزارہیں۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکی طرح مسئلہ فلسطین پربھی یکساں مئوقف رکھتے ہیں۔پاکستان فلسطین کے مسئلے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا۔دونوں ایشوزکوعوام کی سیاسی اور اخلاقی حمایت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم فلسطین کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیر ایشوکے ساتھ ساتھ مسئلہ فلسطین کا بھی حل چاہتا ہے۔ واضح رہے امریکا کے یروشلم کواسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کیخلاف دنیا بھر میں مسلم ممالک سراپا احتجاج ہیں۔پاکستان سمیت امریکا کے اتحادی ممالک نے بھی امریکی صدر کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔