ْ مولانا فضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی افغان فنڈنگ پر کام کررہے ہیں‘ شیخ رشید کا الزام

اسحاق ڈار کسی ہسپتال میں زیر علاج نہیں ،ْلندن میں گھوم پھر رہے ہیں ‘ان کو انٹرپول کے ذریعے بلایا جائے ،ْ میڈیا سے بات چیت

منگل 12 دسمبر 2017 17:47

ْ مولانا فضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی افغان فنڈنگ پر کام کررہے ہیں‘ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے الزام عائد کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی افغان فنڈنگ پر کام کررہے ہیں‘اسحاق ڈار کسی ہسپتال میں زیر علاج نہیں لندن میں گھوم پھر رہے ہیں ‘ان کو انٹرپول کے ذریعے بلایا جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اس ملک کو مولانا فضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی کے ہاتھ گرویرکھ دیا گیا ہے ،ْ مولانا فضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی افغان فنڈنگ پر کام کررہے ہیں یہ افغانستان کی خواہشوں کو پورا کررہے ہیں ۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ خوار ہوں گے اور فاٹا اصلاحات کا بل پاس ہوگا ،ْان کی قسمت خراب ہے حکومت پہلے بھی بحران میں ہے ،ْ جتنا فائدہ مولانا فضل الرحمن اور محمود اچکزئی نے اٹھانا تھا اٹھا لیا وہ بھی ایک دن حکومت کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کسی ہسپتال میں نہیں ہے وہ وہاں گھوم پھر رہے ہیں ان کو انٹرپول کے ذریعے بلایا جائے اور پیش کیا جائے۔