جیکب آباد،ڈاکٹر کی غفلت 13سالہ بچہ دونوں پیروں سے معذور ہو گیا

منگل 12 دسمبر 2017 17:42

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2017ء) ڈاکٹر کی غفلت 13سالہ بچہ دونوں پیروں سے معذور ہو گیا پیروں نے کام کرنا چھوڑ دیاوالد ایم ایس کے پاس شکایت لیکر گیا تو ایم ایس نے ملنے سے انکا کر دیا دھکے دے کر نکال دیااحتجاج پر ایم ایس نے آفیس بلایا والد فریاد سناتے ہوئے رو پڑاپولیو کے شک میں بچے کے اسٹول کا نمونہ بھی لیا گیا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے گڑھی سبایو محلہ کے جان محمد بروہی کے 13سالہ بیٹے کامران بروہی کو پولیو ٹیمیں پولیو کے شک میں پیر کی شام اسپتال لائی مریض کو انڈور میں داخل کیا گیا ساری رات بچہ اسپتال میں لاوارث پڑا رہا کوئی ڈاکٹر دیکھنے تک نہیں آیاجان محمد بروہی صبح جب شکایت لیکر ایم ایس آفیس پہنچا تو ایم ایس ڈاکٹر غضنفر بگٹی نے میٹنگ کا بہانہ بنا کر ملنے سے انکار کر دیا اور اے ایم ایس ڈاکٹر حفیظ ابڑو نے دھکے دیکر نکال دیا جان محمد کے احتجاج کے بعد ایم ایس نے مریض بچے کے والد جان محمد کو آفیس بلایا بچے کا والد فریاد سناتے ہوئے رو پڑاجان محمد نے کہا کہ بیٹے کی پٹی تک نہیں کی گئی کل سے داخل ہیں کوئی بھی پوچھنے تک نہیں آیاجان محمد نے ایم ایس اور اے ایم ایس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 11نومبر کو میرا بیٹا اسکول میں گرپڑا اس کی ایک ٹانگ نے کام کرنا چھوڑ دیا اسپتال لائے تو ڈاکٹر نے دیکھ کر کہا کہ کچھ نہیں اسکول میں گرنے سے بیٹے کے پشت میںزخم ہو گیا اور اب وہ زخم اتنا بڑھ گیا ہے کہ ریڑھ کی ہڈی بھی نظر آرہی ہے انفیکشن ہو گیا ہے گوشت گل رہا ہے یہ ڈاکٹر کی غفلت ہے جس کے وجہ سے میرے بیٹے کی دوسری ٹانگ نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا ہے یہ زیادتی ہے انصاف کیا جائے ہم غریب ہیں انکوائری کرکے غفلت کے مرتکب ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کی جائے ایم ایس اور اے ایم ایس نے مجھ سے زیادتی کی ہے اسکانوٹیس لیا جائے رکن سندھ اسمبلی میر زیب خان پہنور نے جانمحمدبروہی کے احتجاج کا نوٹیس لیتے ہوئے ورثاء سے رابطہ کرکے ہر ممکن تعاون اور انصاف کی یقین دہا نی کرائی جس پر جان محمد بروہی نے احتجاج ختم کیا ایم پی اے نے مریض کو لاڑکانہ لیجانے کی لئے ایمبولینس بھی لیکر دی دوسری جانب یو سی میدیکل آفیسر ڈاکٹر طارق میمن نے بتایا کہ بچے میں پولیو کا شبہ ہے اس لئے بچے کے پاخانہ کا نمونہ لاڑکانے میں لیا جائے گا کیونکہ یہاں اسے لیٹرین نہیں آیاجو اسلام آباد لیبارٹری بھیجا جائے گا اسکی رپورٹ کے بعد ہی واضح ہو گا کہ بچے میں پولیو وائرس موجود ہے یہ نہیں۔

متعلقہ عنوان :