مراد علی شاہ کا سندھ کے دیہاتوں کو شمسی توانائی سے بجلی فراہم کرنے کا اعلان

2018میں پی پی حکومت میں آئے گی،ہم عوام کی خدمت کیلئے ہر وقت حاضر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ کا تقریب سے خطاب

منگل 12 دسمبر 2017 17:42

مراد علی شاہ کا سندھ کے دیہاتوں کو شمسی توانائی سے بجلی فراہم کرنے کا ..
جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2017ء) وزیراعلی سندھ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ سندھ کے دور دراز دیہاتوں کو جلد شمسی توانائی کے زریعے بجلی فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو سیہون سے جامشورو تک ڈبل روڈ کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے وزیر اعلی سندد مراد علی شاہ نے کہا کہ اس راستے کو بنانا میری خواہش تھی اور ضرورت بھی، اب سیہون جانے کے لئے ہیلی کاپٹر سے نہیں اسی سڑک سے جاں گا، تاکہ کوالٹی چیک کر سکوں۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی نے بتایا کہ جامشورو سے مانجھنڈ تک چوسٹھ کلومیٹر پہلا مرحلہ ہے،دوسرے مرحلے کا جنوری میں ٹینڈر جاری کریں گے اور اس روڈ پر پل اور انڈر پاس بھی بنائیں گے، جہاں سے میرا گزر ہوتا ہے ۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ2018میں پی پی حکومت میں آئے گی،ہم عوام کی خدمت کیلئے ہر وقت حاضر ہیں، انہوں نے اعلان کیا کہ جلد ہی دور دراز دیہاتوں میں شمسی توانائی سے بجلی دینگے۔

متعلقہ عنوان :