وفا قی پولیس کی مختلف کا رروائیاں،تین منشیا ت فروشوں سمیت 10ملزمان گرفتار

،قبضہ سے منشیات، اسلحہ برآمد کرلیا گیا تما م ایس ایچ اوز جر ائم پیشہ عنا صرکیخلاف کا رروائیاں مزید مو ثر بنا کر ان کی گرفتار ی یقینی بنا ئیں،ایس ایس پی آ پریشنز اسلام آ باد

منگل 12 دسمبر 2017 17:41

وفا قی پولیس کی مختلف کا رروائیاں،تین منشیا ت فروشوں سمیت 10ملزمان گرفتار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2017ء) وفا قی پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران تین منشیا ت فروشوں سمیت 10ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سی1کلو 40گر ام چرس ، 106گر ام ہیر وئن ، 30لیٹر کھلی شراب اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمدکرکے مقدما ت درج کر لیے گئے ہیں ۔ایس ایس پی آ پریشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے کہا ہے کہ تما م ایس ایچ اوز جر ائم پیشہ عنا صرکے خلاف کا رروائیاں کو مزید مو ثر بناتے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ، تا کہ شہریو ں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے ۔

تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ با د ساجد کیا نی نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہد ا یا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صرکے خلاف سخت کا رروائی کے احکا ما ت جا ر ی کیے جا ئیں ان احکا ما ت کی روشنی میں پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران تین منشیا ت فروشوں سمیت 10ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جن میںایس ایچ اور تھا نہ کھنہ انسپکٹر عا بد اکر ام اور سب انسپکٹر محمد حنیف معہ دیگر ملازمان نے دوران سپیشل چیکنگ پنڈوڑ یا ں سے ملزم قیصر خا ن کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1کلو 40گر ام چرس بر آمد کرلی، جبکہ چوری میں ملو ث ملزم طو ر خا ن کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ، تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس کے سب انسپکٹر غلا م مصطفی نے دوران گشت ملزم عبا س شاہ کو گرفتار کرکے اس سے 106گر ام ہیر وئن بر آمد کر لی، تھا نہ کو ہسار پولیس کے سب انسپکٹر شبیر احمد نے دوران گشت ملزم شمشاد مسیح کو گرفتار کرکے اس سے 30لیٹر کھلی شراب بر آمد کرلی، تھا نہ مار گلہ پولیس نے اے ایس آئی شہزاد رفیق نے دھو کہ دہی میں ملو ث دو ملزمان عبد الرئو ف اور محمد اویس کو گرفتار کر لیا،سی آئی اے پولیس کے اے ایس آئی عاصم علی نے دوران گشت ملزم عمر زیب کو گرفتار کرکے اس سے پسٹل 30بو ر معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا،تھا نہ کو رال پولیس کے سب انسپکٹر غلا م عباس اور اے ایس آئی نے تین ملزمان امجد محمود ، ظفر محمود اور عمر ان خا ن کو گرفتار کرکے ان سے ایک عدد ایس ایم جی ، تین عدد پسٹل اور ایک عدد رپیٹر 12بور گن معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی اسلام آ باد نے پولیس افسرا ن و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہا ، انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صراور منشیا ت فروشی کے دھند ے میں ملو ث افراد کے خلاف کر یک ڈائو ن کیا جا ئے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :